لاہور (نیوزڈیسک) موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائرپورٹ پر بین الاقوامی اور قومی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ، پی کے 760 تین بجے کے بجائے شام سات بجے لاہور پہنچے گی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلگت اور سکردو جانے والی دونوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔ گلگت اور سکردو کے لئے کل خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ۔ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے