جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال، شہباز شریف کی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ اور مختلف ڈویژنوں میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات سے پیشگی معلومات لے کر انتظامات کئے جائیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے بند اور پشتوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ روزانہ باقاعدگی سے میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ لے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری سے بچنے کے لئے متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان موثر کوآرڈیشن انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بند اور پشتوں کی مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…