کوئٹہ(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد سب سامنے آ جائے گا،سیاست میں آنے کا جلد اعلان کروں گا ۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سیاست آئین کے تابع ہے ،الزامات لگانے والے انتظار کریں ،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد سب کچھ سامنے آجائیگا، انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عدلیہ پر الزامات غلط ہیں۔افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں آنے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنائیں گے