پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

داعش القاعدہ کادوسرا نام ہے ،خورشید شاہ

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے جب کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 55 سال کی آمریت کی وجہ سے کرپشن پھیلی اب اللہ نہ کرے کہ ملک میں دوبارہ مارشل لا لگے،کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی جو آبیل مجھے مار والی بات ہے جب کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اسلام محبت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے جب کہ القاعدہ اور داعش اسلام کا نام بدنام کررہے ہیں،داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو نام تبدیل کرکے عوام کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو جب کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حاکم وقت پرعائد ہوتی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…