مظفرگڑھ…(نیوزڈیسک)خواجہ سعد رفیق کوایک اورپریشانی کاسامنا؟.مظفرگڑھ میں مال گاڑی کے بعد مسافر ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔ مہر ایکسپریس کے مسافر شدید گرمی میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔مظفرگڑھ میں آج صبح مال گاڑی کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے باعث راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کئی گھنٹے گرمی میں محمود کوٹ رکی رہی۔ مہر ایکسپریس 5 گھنٹے بعد محمود کوٹ سے چلی تو مظفرگڑھ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچ کر مہر ایکسپریس کا انجن اور2 بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں اور شدید گرمی میں ایک بار پھر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلسل تاخیر پر مسافروں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج بھی کیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق بوگیوں کو پٹری پر لانے کے لیے مشینیری طلب کرلی گئی ہے جب کہ مسافروں کو بس کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا ہے۔