کراچی(نیوزڈیسک) سندھ میں خطرے کی گھنٹی بج گئی. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل مون سون ہوائیں صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی۔ منگل سے جمعرات کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا میں بیشتر مقامات پر مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ اس دوران کشمیر، گوجرانوالا اور لاہور ڈویژن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، سمیت ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیر آباد، سبی، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے