پشاور(نیوزڈیسک)عوام کی پریشانی ختم ,پرویزخٹک حرکت میں آگئے وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نےچترال میں طوبانی بارشوں سے متاثر ہونے والی سڑکوں اورپلوں کوجلدبحال کرنےکی ہدایت کردی اور امدادی کاموں کیلئے10لاکھ روپےکافنڈبھی جاری کردیاہے۔وزیراعلی خیبر پختو نخوا پرویز نےچترال میں مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں کےنتیجےمیں ہونے والے نقصانات کانوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا حکم جاری کیاہےاور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ سڑکوں، پلوں اور واٹر سپلائی اسکیموں کو بحال کیا جائے۔وزیراعلی نے کنسٹرکشن اور ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام کوضلعی انتظامیہ کی مدد کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے بارشوں کے متاثرین کی خوراک کیلئے ڈی سی چترال کو 10 لاکھ روپے فراہم دیئے۔ پی ڈی ایم اے سےبھی کہا گیاہےکہ وہ پاک فوج اور اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کرے