اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان کردیا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں منگل سے غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا، یہ فہرستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران اوراسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں 7 روز تک آویزاں رہیں گی، جس کا مقصد سندھ اور پنجاب کی انتخابی فہرستوں میں موجود ممکنہ غلطیوں کو دور کرنا اور فہرستوں کی تیاری میں اعتراضات کو درج کرنا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔