پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپریشن ضرب عضب ،قوم کومایوس نہیں کریںگے،آرمی چیف

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری قوم کا اپنی مسلح افواج پر اعتماد اور حمایت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے ¾دہشتگردی کےخلاف آپریشن کے مطلوبہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں، اب ہماری توجہ دہشت گردوں کو ملنے والی مالی امداد کو ڈھونڈنے پر مرکوز ہو گی ¾دہشتگردوں کی مالی معاونت کر نے والوں ¾حمایتوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائیگا ¾ مٹھی بھر دہشت گرد اب بھاگتے پھر رہے ہیں ¾ چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی ۔وہ شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے دورہ میں جوانوں سے ملاقات کے دوران خطاب کررہے تھے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عیدالفطر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منا ئی ¾ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے وانا کیمپ میں رات بھی گزاری۔آرمی چیف عیدالفطر کی نماز وانا میں ادا کی اور جوانوں کوعید کی مبارکباد دی۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقہ ایدک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی دستوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کیں، جو اب اپنے گھروں میں واپس منتقل ہو چکے ہیں۔جنرل راحیل کو آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کے بارے میں آپریشنل کمانڈرز کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے پیشرفت اور اب تک حاصل کئے گئے اہداف پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ اپنے اہلخانہ اور گھروں سے دور رہتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کرنا فوجی روایت ہے جس پر ہم خوشی محسوس اور فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کا اپنی مسلح افواج پر اعتماد اور حمایت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے، ہماری قوم ہمیں سونپے گئے کسی بھی مشن کی تکمیل میں ہمارے ساتھ متحد کھڑی ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ مسلح افواج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداءاور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اس خاص موقع پر ہم بالخصوص انہیں فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اب بھاگتے پھر رہے ہیں اور انہیں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔اپنے دورے کے دور ان چیف آف آرمی سٹاف نے نقل مکانی کرنے والوں کے بنوں میں واقع کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے قبائلی بھائیوں کے ساتھ وقت گزارا آرمی چیف نے دوبارہ آباد کاری کیلئے پاک فوج اور قوم کی طرف سے بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے وہ علاقے جو مشکلات کا شکار تھے میں قیام امن کیلئے ہم طویل المدت شراکت دار ہیں۔ انہوں نے نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کے عمل میں شریک تمام اداروں کو ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی یقینی بنانے اور معیاری ترقیاتی کاموں کیلئے ہدایات دیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…