لاہور(نیوزڈیسک ) چودھری شجاعت نے عید کے موقع پر سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5پاکستانی شہریوں کی شہادت پر دلی رنج و غم اور غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ وزیردفاع سمیت کسی بھی وزیر کا بلااشتعال فائرنگ کی مذمت نہ کرنا اور شہداءکے لواحقین کے پاس نہ جانا افسوسناک ہے حالانکہ وزیردفاع سیالکوٹ کے حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کے بارے میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر قربان کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بھارت ننگی جارحیت کر کے پاکستانی شہریوں کو شہید کر رہا ہے اور حکمران اپنے عوام کے تحفظ کیلئے کچھ کرنے اور ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے مودی کا موڈ ہی دیکھ رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی اور بھارت کا جاسوس طیارہ گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ سیالکوٹ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ عید شہداءکے خاندانوں کے ساتھ منائیں اور ان کے غم میں شریک ہوں۔