ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

رویت ہلال کمیٹی ہماری شہادتیں مانتی ہے نہ پشاور میں اجلاس بلایا جاتا ہے ، پرویزخٹک

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا کورویت ہلال کیمٹی سے شکوہ ۔وزیر اعلی خیبر پختون خواپرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں دو عیدیں اس لئے منائی جارہی ہے کہ لوگوں نے چاند نظر انے کی شہا دتیں دی مگر رویت ہلال کمیٹی نہ ہماری شہادتیں مانتی ہیں نہ پشاور میں اجلاس بلاتے ہیں تو اس کا کیا حل ہے ۔ قرآ ن مجید میں روزہ اور عید کےلئے چاند دیکھناشرط ہیں۔ قومی وطن پارٹی کےساتھ بات چیت مکمل ہوچکی ہے شراکتیں اقتدار کا فارمولا بھی طے پاچکا ہے عید کے فوراًبعد قومی وطن پارٹی معاملات طے پاجانے کے بعد حکومت میں شامل ہوگی ،صوبائی احتساب کمیشن ازاد و خود مختار ادارہ ہے سیکرٹری معدنیات کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں وہ احتساب کمیشن کا اشتہار ی ملز م ہے۔ وہ عید الفطرکے موقع پر اپنے گاﺅں مانکی شریف میں عید کے پہلے روز میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ۔اسحاق خٹک اور ضلع ناظم کے امیدوار لیاقت خٹک صوبائی وزراءارکان اسمبلی اور اعلی سول حکام بھی موجو د تھے۔و زیر اعلی خیبر پختون خواپرویز خان خٹک نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کا تعلق بھی کے پی کے سے مگر معلوم نہیں کہ وہ صوبے کی شہادتیں کیوں تسلیم نہیں کرتے وفاقی حکومت کو چاہیے کے اس کو نوٹس لے اگر وفاق اس انہوں نے کہا کہ روزے اور عید کا فیصلہ چاند دیکھنے سے ہوتا ہے اور کے پی کے میں علماءکے سامنے گواہ اور شہادتیں پیش ہوئی ہے اور اسی بنیاد پر روزے اور عید کا فیصلہ ہوتاہے رویت ہلال کمیٹی کو چاہئے کے وہ پشااور میں اجلاس طلب کیا کرے اور رات گیارہ بجے تک انتظار کیاکریں تاکہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو اور قومی یکجہتی قائم ہو۔ پرویز خان خٹک نے صوبائی سیکرٹری معدنیات کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرادیا اور کہا جو کرپشن کے الزام میں گرفتارہوگا وہ صوبائی حکومت کومردالزام ٹہراتا ہے جبکہ احتساب کمیشن آزاد، خود مختار اور غیر جانبدار آئینی ادارہ ہے وہ شواہد کی بنیاد پر کرپٹ افراد کو گرفتا کرتاہے اور جوبھی کرپشن کرے گا خواہ وہ وزیر ہو یا سیکرٹر ی اسکا احتساب ہوگا میں بحیثیت وزیر اعلی خود اس کمیشن کے سامنے جواب دہ ہوں ۔ انہوں نے قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت میں شمولیت کے بارے میں کہا کہ قومی وطن پارٹی کے ساتھ بات چیت مکمل ہوچکی ہے شراکت اقتدار کا فارمولا بھی طے پاچکا ہے عید کے فوراًبعد قومی وطن پارٹی معاملات طے پاجانے کے بعد حکومت میں شامل ہوگی پارٹی کے اندر نہ پہلے کوئی اختلاف تھا اور نہ اب ہے ۔یہ دوسیاسی جماعتوں کے مابین فیصلے ہیں اور تمام معاملات پارٹی ڈسپلن پر چلتے ہیں کوئی بھی پارٹی قائد کے فیصلوں سے محرک نہیں ہوسکتا ضیاءاللہ افرید ی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں قومیں وطن پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر پی ٹی ائی ارکان اسمبلی میں کوئی اختلاف نہیں30جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں ری پولنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…