لاہور (نیوزڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد میں نماز عید پڑھنے کے بعد کراچی جائیں گے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف دو مرتبہ ہ عید منانے کی سعادت حاصل کریں گے ،وہ جمعہ کے روز سعودی عرب میں نماز عید پڑھنے کے بعد آج ( ہفتہ ) جاتی امراءرائیونڈ میں نماز عید ادا کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عید لندن میں منائیں گے ۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کراچی ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دبئی ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ لاہور اور حمزہ شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر پرویز مشرف کراچی ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی چار سدہ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان اسلام آباد میں عید منائیں گے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی گجرات ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں لمبے جاگیر پھول نگر ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی راجن پور، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید لاہور ، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان فیصل آباد ،تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان ، اعجاز احمد چوہدری ، خورشید محمود قصوری ، شفقت محمود لاہور ، عارف علوی کراچی ، شاہ محمود قریشی ملتان میں عید کی نماز ادا کریں گے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق مدینہ منورہ ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو لکھا حویلیاں ، سردار لطیف کھوسہ ، جہانگیر بدر ، اعتزاز احسن لاہور ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید منائیں گے ۔ جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق مکہ مکرمہ ، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان ، امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید ، پیر اعجاز ہاشمی ، مولانا عبدالرﺅف فاروقی لاہور میں عید کی نماز پڑھیں گے ۔ سپر ماڈل ایان علی عید الفطر اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ کراچی میں منائیں گی ۔ جمعرات کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہونے کے بعد ماڈل ایان علی کراچی روانہ ہو گئیں اور اب وہ عید الفطر کراچی میں ہی اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔بلوچستان کی اعلیٰ شخصیت اور سیاستدان عید الفطر زیادہ تر بیرون ملک منائیں گے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کوئٹہ اور گلستان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوئٹہ میں ، صوبائی وزراے نواب محمد خان شاہوانی ،وزیر اعلیٰ کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو ، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی سینیٹر محمد شہی لندن میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود اچکزئی گلستان میں صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال ہرنائی میں، سابق نگران وزیر اعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی اپنے گاو ¿ں دریجی میں میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ میں،ڈپٹی کوئٹہ میر محمد یونس لہڑی، کوئٹہ میں ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد نعیم بازئی کوئٹہ میں سابقہ وزیر خزانہ اور رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم گیلو کرد کوئٹہ میں ،جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابقہ سینیٹر حافظ حسین احمد کوئٹہ میں، صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کوئٹہ اوربنجگور ، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللہ میں،سابقہ سپیکر اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی اپنے آبائی گاوں اوستہ محمد ، بلوچستان مسلم لیگ ق کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کوئٹہ میں ، بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناءاللہ خان زہری سعودی عرب میں،پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر مرکزی نائب صدر اور صوبائی وزیر آبپاشی نواب چنگیز خان مری کراچی میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سنیٹر میر اسرار اللہ زہری کوئٹہ اور کراچی میں,پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر حاجی علی محمد جتک کوئٹہ میں ، سابقہ وزیر داخلہ اور رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر زہری کراچی میں ،جمہوری وطن پارٹی عالی گروپ کے صدر عالی بگٹی کراچی میں ،چلتن ٹا ¶ن کے سابق ناظم میراسماعیل لہڑی کوئٹہ میں عید منائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں