اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارے دل آج بھی آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کو یاد کررہے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے موقع پرپشاور آرمی اسکول حملے کے متاثرین کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے دل آج بھی آرمی پبلک اسکول کے ان شہیدوں کو یاد کررہے ہیں جن کو گزشتہ سال 16 دسمبر کو دہشتگردوں نے گولیاں مار کر شہید کیا تھا، آج ہم اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور بچ جانے والے بچوں کے بھی ساتھ ہیں، اپنے خصوصی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر140 سے زیادہ بچے، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران سفاک دشمن کے ہاتھوں شہید نہ ہوتے تو وہ بھی آج پوری قوم کی طرح عید منا رہے ہوتے،ہم ان معصوم شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور وہ ہمارے قومی ہیروز اور ہیروئنز ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان شہیدوں کی ہمت اور عظیم قربانی نے پہلی مرتبہ قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یکجا کردیا، ان شہیدوں کا ہمارے اوپر قرض ہے کہ ہم ان دشمنوں کے خلاف ان کے گھر تک جاکر لڑیں اور ان کو ہمارے درمیان میں سے ہمیشہ کے لیے ختم کردیں،ہم ان کا یہ قرض چکائیںگے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی الفاظ ان معصوم شہیدوں کے والدین اور خاندان کے دکھوں میں کمی نہیں کر سکتے، انہوں نے شہیدوں کے ورثاءسے کہا کہ ”آپ کے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانی اس قوم کے شعور کی اجتماعی یاد میں سما چکی ہے جو کبھی بھی مٹ نہیں سکتی،پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…