اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان موسم کی خرابی کے باعث بنوں نہیں جا سکے، عید اسلام آباد میں منائیں گے ۔تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنوں کے لیے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا اپنا پروگرام تھا اور وہ بذریعہ کار بنوں روانہ ہوگئی ہیں، بارش کے باعث ہیلی کاپٹر سے روانگی ممکن نہیں ہوسکی اس لیے عمران خان عید الفطر اسلام آباد میں ہی منائیں گے۔