اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت سے خیرکی توقع رکھنا حماقت ہوگی،عبدالقادر بلوچ

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی انڈیا سے خیر کی توقع حماقت ہوگی،نریندر مودی پاکستان کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، نواز شریف سے ملاقات میں مودی کی نیک نیتی نظر نہیں آتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کسی رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، چاند دیکھنے کی گواہی کہیں سے بھی آئے اسے ماننا چاہئے۔ تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ رینجرز کی کارروائیوں سے صرف ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو تکلیف ہے، رینجرز پہلے عدالتوں سے مجرموں کو سزا دلوائے اس کے بعد پریس کانفرنس کرے۔وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکررہے تھے ۔ فرحت اللہ بابرنے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کچھ عناصر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں دیکھنا چاہتے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان ڈپلومیسی انڈیا کے مقابلے میں ناکام ہوگئی ہے، انڈین مداخلت کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانا ہوگا۔وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی انڈیا سے خیر کی توقع کرنا حماقت ہوگی، نریندر مودی پاکستان کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، انڈیا پاکستان کے ساتھ معاملات طاقت کے ذریعے طے کرنا چاہتا ہے، اگر پاکستان تنازعات پرا نڈیا کی مرضی کے حل قبول کرلے تو بھی انڈیا ہم سے دوستی نہیں کرے گا، نواز شریف سے ملاقات میں مودی کی نیک نیتی نظر نہیں آتی



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…