اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے این جی اوز کو رجسٹرڈ کروانے کی ڈیڈ لائن دے دی ، وفاقی حکومت کی تمام صوبوں کو این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت ، صوبے این جی اوز کے کام کی مانیٹرنگ اور ان کےفنڈز کی جانچ پڑتال کریں گے۔ وزارت داخلہ نے این جی اوز کی رجسٹریشن اور فنڈنگ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔ غیر قانونی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کی ضرورت ہے ، ریاست کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ملک بھر میں کام کرنے والی این جی اوز کی تفصیلات مرتب کی جا رہی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے این جی اوز کے قوانین کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے ۔ کمیٹی کی سفارشات پر بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو دوبارہ رجسٹریشن کرانا ہوگی ۔این جی اوز کی رجسٹریشن وزارت اقتصادی امور کے بجائے وزارت داخلہ میں ہوگی ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 1400 این جی اوز کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا مرتب کر لیا ہے۔1427 این جی اوز اور مدارس سالانہ آڈٹ رپورٹ اور منصوبوں کی تفصیلات بتانے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔35 این جی اوز کا ڈیٹا ایس ای سی پی کو بھجوا دیا گیا ہے ، ایس ای سی پی نے اب تک 208 غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے