اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بحریہ ٹاون کے چئیر مین ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئیے. انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بلیک میلنگ کے ذریعے سرمایہ کاری سے روکا جا رہا ہے. ملک ریاض کا کہنا تھا 22 تاریخ کو تمام بلیک میلرز کا بھانڈا پھوڑ دوں گا. بلیک میل کرنے والوں کی ایک ویڈیو منظر عام پر لاوں گا جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح بلیک میل کیا جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5، 6 سال سے 2 سے 3 لوگ ان کو بھی بلیک میل کر رہے ہیں. ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون مفت ڈیم بنا کر دے رہا ہے اسی وجہ کے پیش نظر ہمیں بلیک میل کر کے سرمایہ کاری سے روکا جا رہا ہے
مزیدپڑھیے :فضائی حدودکی خلاف ورزی ،پاکستا ن کابھارت سے احتجاج
ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئیے، 22 جولائی کو تمام بلیک میلرز کا بھانڈا پھوڑوں گا، ملک ریاض
16
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں