اسلام آباد(نیو زڈیسسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت پر رہائی کے لئے پروانہ جیل حکام کو موصول ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کے وکلاءراولپنڈی کی کسٹم عدالت کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے، ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کراتے وقت ضامن محمد نواز، شوکت بھٹی، محمد عمران اور طارق محمود بھی موجود تھے۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کیا، بعدازاں عدالتی حکام نے ماڈل ایان علی کی رہائی کو پروانہ جیل حکام کو فراہم کیا، عدالتی احکامات کی روشنی میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے گھر گئے اور ضمانتہ مچلکے جمع کرائے لیکن سیشن جج کا کہنا تھا
مزیدپڑھیے:مسجدقاسم علی خان میں عیدکاچانددیکھنے کیلئے اجلاس طلب
کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ملزمہ کی رہائی کے پروانے پر ٹرائل کورٹ ہی دستخط کر سکتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27 جولائی کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔
ماڈل ایان علی کی ضمانت پر رہائی کا پروانہ جیل حکام کو موصول
16
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں