اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے علما نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے جب کہ صوبے بھر سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔اس سے قبل رمضان المبارک کے چاند کے لئے بھی مسجد قاسم کے علما کی جانب سے 17 جون کو اعلان کیا گیا تھا جب کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند 18 جولائی کو دیکھا گیا جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا تھا۔
مزیدپڑھیے:ایپل نے نیاآئی پوڈٹچ متعارف کرادیا
پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب
16
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں