اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی قیمت میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، سی پی پی اے کا موقف تھا کہ مئی کے ماہ کے لئے ریفرنس فیول پرائس 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ مقررتھی تاہم اس ماہ بجلی کی پیداوار کی لاگت میں فیول کی لاگت 4 روپے 80 یسے فی یونٹ رہی۔نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 68 پیسے کمی کی منظوری دے دی
مزیدپڑھیے:کرینہ کپور کا فلم میں ذہنی مریضہ کاکردار ادا کرنے سے انکار
، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق جولائی کے واجبات پر ہوگا تاہم اس کا اطلاق 50 یونٹ سے کم اور 300 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
16
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں