خان آف قلات سے مذاکرات کے لیے حکومتی وفد لندن پہنچ گیا

16  جولائی  2015

کوئٹہ (نیوزڈیسک)قبائلی سردار اور صوبائی وزیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نواب محمد خان شاہوانی کی سربراہی میں تین مزید اراکین پر مشتمل حکومت بلوچستان کا ایک وفد لندن پہنچ گیا ہے۔ یہ وفد خودساختہ طور پر جلاوطن بلوچ رہنما اور خان آف قلات میر سلیمان داؤد جان سے مذاکرات کرے گا۔حکومتِ بلوچستان کے ایک سینئر عہدے دار نے ڈان کو بتایا کہ قبائلی عمائدین اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل یہ حکومتی وفد دو دن پہلے لندن پہنچا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفد میر سلیمان داؤد کی جانب سے بات چیت کے لیے رضامندی کا اشارہ ملتے ہی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوگیا تھا۔یہ وفد ان سے ملاقات کرکے انہیں وطن واپسی اور بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے پر انہیں آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔اس وفد کے دوسرے اراکین میں رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی، سینیٹر کبیر محمدشی اور وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ میر خالد خان لنگوشامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ سینئر صوبائی وزیر اور جھالاوان قبیلے کے سربراہ نواب ثناء4 اللہ زہری نیگزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ خان آف قلات سے ملاقات کے لیے جلد ہی لندن جائیں گے۔ تاہم وہ اس حکومتی وفد کا حصہ نہیں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہوگی کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ کو خان آف قلات اور خودساختہ طور پر جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے رابطہ کرنے کا اختیار دیا تھا، تاکہ انہیں وطن واپس آکر بلوچستان کے بحران کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…