ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کاآرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو طالبات کو تحفہ

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ےہاں آرمی پبلک سکول پشاور کے پنجاب مےں زےر علاج طلباءو طالبات اورانکے والدےن نے ملاقات کی اوربچوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں مےںعلاج معالجہ کی بہترین سہولتےں فراہم کرنے پروزےراعلیٰ شہبازشرےف کاشکرےہ ادا کےا۔ وزےراعلیٰ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوںو بچےوں کو لےپ ٹاپ دےئے ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور مےں پڑھنے والے قوم کے بےٹےوں اوربےٹےاں آج ےہاں موجود ہےںاور پوری قوم کو اپنے ان بہادر بچے و بچےوں پر فخر ہے جنہوںنے حوصلے اورجرت سے اےک بڑے سانحہ کا سامنا کےا ہے۔انہوںنے کہا کہ سانحہ پشاور کا زخم آج بھی تازہ ہے جس مےں معصوم بچے و بچےوں کو ناحق مسلا گےااور بہت سے پھول بن کھلے مرجھا گئے۔اس واقعہ نے پوری قوم کو رنجےدہ کےا اورقوم اب تک سانحہ پشاور کے کرب سے باہر نہےں نکل سکی۔انہوںنے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور مےں ہونے والا سانحہ تارےخ کا سب سے بڑا دلخراش واقعہ ہے ۔اےسے اندوہناک سانحہ کی عصر حاضر کی تارےخ مےں مثال نہےں ملتی۔ شہدا ءکے والدےن اورعزےز و اقارب کے جذبات کی شدت کا اندازہ تو نہےں کرسکتے تاہم پوری قوم آپ کے غم مےں شرےک تھی،ہے اوررہے گی۔آرمی پبلک سکول کے بچے اوربچےوں نے عظےم قربانےوں کی تارےخ رقم کی ہے ۔رہتی دنےا تک ان لازوال قربانےوں کی ےاد تازہ رہے گی۔انہوںنے کہا کہ معصوم بچوں کی عظےم قربانی نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں ےکجا کردےا ہے اورپوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ےکسو اورمتحد ہوچکی ہے ۔سانحہ پشاورکے بعدقومی اتفا ق رائے سے انسداد دہشت گردی کےلئے نےشنل اےکشن پلان تشکےل دےا گےا،جس کے تحت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہےں اوردہشت گردوں کے خلاف فےصلہ کن جنگ لڑی جاری ہے،جس مےں فتح صرف اورصرف پاکستان کی ہوں گی۔انہوںنے کہا کہمعصوم بچوں کی عظےم قربانی نے قوم کو جگا دےا ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں متحد ، پرعزم اور اےک صحفے پر ہے۔معصوم بچوں کا خون کسی صورت رائےگاں نہےں جائے گا۔سانحہ پشاور کے نتےجے مےں بہنے والا خون رنگ لائے گا اور انشاءاللہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کے 18کروڑ عوام کےلئے اےک سبق تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کےے بغےر پاکستان ترقی نہےں کرسکتا اورنہ ہی آگے بڑھ سکتا ہے ۔ےہی وجہ ہے کہ سانحہ پشاور سے پوری قوم نے سبق سےکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مثالی اتحاد اورےکجہتی کا مظاہرہ کےا ہے۔وزےراعلیٰ نے قوم کے بےٹے ،بےٹےوںان کے والدےن اوراساتذہ کو لاہور آمد پر دل کی گہرائےوں سے خوش آمدےد کہتا ہوں، آپ کی خدمت ہماری ذمہ داری اورفرض ہے جسے نبھانے کی ہم نے پوری کوشش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ مےڈےکل بورڈ کی سفارش پر بچوں کو علاج کےلئے بےرون ملک بھی بھجوائےں گے۔ بچوں و بچےوں کی تعلےم کے حوالے سے بھی ہر طرح کے تعاون کےلئے تےار ہےں۔وزےراعلیٰ نے کمشنر لاہورڈوےژن کو بچوں کی تعلےم کے امورکے حوالے سے جائزہ لےنے کی ہداےت کی۔بچو ں و بچےوں کے والدےن نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ پنجاب اوران کی حکومت نے ہمارے اور ہمارے بچوں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کےا ہے ہم پچھلے 28روز سے پنجاب حکومت کے مہمان ہے اورپنجاب حکومت کے تعاون اورمہمان نوازی کو کبھی فراموش نہےں کرسکتے۔ بچوں کے والدےن نے علاج معالجے مےںبھر پور تعاون پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی گڈگورننس کے بار ے مےں سن رکھا تھا لےکن ےہاں آکر اس کامشاہدہ بھی کرلےا ہے،والدےن نے بچوں کی تعلےم و صحت کے حوالے سے بعض امورسے آگاہ کےا جس پر وزےراعلیٰ نے والدےن کو ےقےن دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت اس ضمن مےں ہر طرح سے حاضر ہے اوراس ضمن مےںپہلے کی طرح مکمل تعاون کےا جائے گا۔اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہدا کے اےصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔مشےر صحت خواجہ سلمان رفےق،پارلےمانی سےکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذےر،سےکرٹریز صحت و اطلاعات،پرےس سےکرٹری وزےراعلیٰ پنجاب،کمشنر لاہورڈوےژن،اےم اےس مےو ہسپتال اورمختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…