اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایان علی کاقصور کیا تھا؟جسٹس انور الحق کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ کے تفصیلی فیصلے میں انکشافات

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سپر ماڈل ایان علی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایان علی کو کسٹمز کاﺅنٹر پر پہنچنے سے پہلے گرفتار کیا گیا،ایان علی کو نہ تو بورڈنگ پاس جاری ہو ااور نہ ہی اس کے سامان کو جہاز میں رکھنے کے لئے ٹیگ لگا ، ابھی تعین ہوناضروری ہے کہ کیا وہ امریکی ڈالرز بیرون ملک سمگل کرنا چاہتی تھی یا نہیں۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں قائم دو رکنی ڈویژن بنچ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایان علی کو ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے کاﺅنٹر سے گرفتار کیا گیا اوروہ ابھی کسٹمز کاﺅنٹر پر بھی نہیں پہنچی تھی جہاں اسے اپنے سامان سے متعلق ڈیکلریشن دینا تھا۔ ائیرپورٹ پر ایان علی کو نہ تو بورڈنگ پاس جاری ہو ااور نہ ہی اس کے سامان کو جہاز میں رکھنے کے لئے ٹیگ لگا تھا۔ کیونکہ ابھی سامان کی تفصیلات بتانے کا مرحلہ نہیں آیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ درخواست گزار کا یہ بیان کہ پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم اس نے کراچی بحریہ میں واقع پانچ پلاٹس فروخت کر کے حاصل کی تھی جو وہ اپنے بھائی کو دینے لئے ائیر پورٹ پر اس کا انتظار کر رہی تھی۔ اس پہلو کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ابھی اس بات کا تعین لیا جانا ضروری ہے کہ کیا وہ امریکی ڈالرز بیرون ملک سمگل کرنا چاہتی تھی یا نہیں ۔ ایان علی کی رہائی کے لیے خصوصی تعمیل کنندہ تحریری احکامات لے کر راولپنڈی روانہ ہو گیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…