اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور ، ملزم کی بیوی کی بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش ناکام ،چیف جسٹس کا احسن اقدام

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور نہ ہونے پر ملزم کی بیوی کی بچوں سمیت احاطہ عدالت میں خود سوزی کی کوشش سکیورٹی اہلکاروںنے ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا،چیف جسٹس منظور احمد ملک نے ازخود نوٹس لے کر خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ملزموں ملک سلیم اور ملک زاہد کو انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر رکھا ہے جبکہ ایف آئی اے کے پاس ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود نہیں اس کے باوجود گزشتہ تین ماہ سے ملزموں کو جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ایف آئی اے نے جس شخص کو باہر بھجوانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے وہ ترکی میں موجود ہے اور روزگار کما رہا ہے اوراپنے گھر والوں کو آمدن کی رقم بھی بھجوا رہا ہے ۔ایف آئی اے نے جھوٹے بیان پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ملک سلیم کی ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت ملتوی کر دی ۔جس کے بعد ملزم کی اہلیہ نورین بی بی اور اس کی بھابھی سمیر انے بچوں سمیت احاطہ عدالت میں آہ و زاری شروع کر دی۔ نورین بی بی نے ہاتھ میں مٹی کا تیل اٹھاتے ہوئے بچوں سمیت خودسوزی کی دھمکی دی جس پر وہا ں موجود لوگوں نے اسے کوئی بھی انتہائی اقدام کرنے سے روکا ۔بعد ازاں ہائی کورٹ سکیورٹی نے خاتون اور بچوں کو حراست میں لے کر احاطہ عدالت سے باہر لے گئےاور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ اسے انصاف ملے گا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…