اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ پر حکم امتناعی جاری

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے باٹا پور میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کلکٹر لاہور نے 10 جون کو لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 ءکی دفعہ 4کے تحت موضع کھیڑا اور سلطان پور میں واقع 1188 کنال اور پانچ مرلے اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔یہ اراضی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ حاصل کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد باٹا پور کے علاقے میں کوئلے کے چھوٹے پاور پلانٹس لگانا ہے۔باٹا پور اور سلطان پور موضع میں 12لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں اور حکومت کی جانب سے لگایا جانے والا پراجیکٹ ان شہریوں کی صحت اور زندگیوں کے لئے بڑا خطرہ ہے جو کہ آئین میں دیئے گئے بنیاد حقوق کے آرٹیکلز 25,24,23,14,9,4 کے خلاف ہے ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کول پاور پراجیکٹ بین الاقوامی بارڈر کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت دفاع کی پالیسی کے مطابق اس علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پلانٹ کی تعمیر کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے اور اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزاروں کی جانب سے مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پراجیکٹ پر مزید کام کرنے سے روکنے کا حکم بھی دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد باٹا پور میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔ لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک کو بھجوا دی گئی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…