بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقلیتی عبادت گاہ کے اندرموجود نمازیوں کوٹارگٹ کرنے کامنصوبہ ناکام

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان (نیوزڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان الفاروق گروپ سے ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں میں تحریک طالبان کا اہم رکن حنیف اور اس کے دو نامعلوم ساتھی شامل ہیں ۔ مذکورہ دہشت گردوں نے گیارہ جولائی کی صبح چار بجے تونسہ شریف کی ایک اقلیتی عبادت گاہ پر فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آ کر ارشاد نامی کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اقلیتی عبادت گاہوں کو ہدف بنانے کا انکشاف کیا ہے تاہم گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے کلاشنکوف، دو دستی بم، 9 ایم ایم پستول، درجنوں گولیاں، کمپیوٹر اور شرانگیز لٹریچر برآمد کر کے انہیں مذید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…