لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں جوڈیشل کمشن قائم نہیں کیاجاسکتا،عمران خان کی امیدوںپرخاک ڈالنے کی تیاریاں،
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیلئے قائم جوڈیشل کمشن کو غیر آئینی قرار دینے کے لئے درخواست کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدجمیل کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ انتخابی دھاندلی کیلئے جوڈیشل کمشن قائم کیاگیاہے،الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں جوڈیشل کمشن قائم نہیں کیاجاسکتا،لاہور ہائیکورٹ کا سنگل رکنی بنچ جوڈیشل کمشن سے متعلق درخواست خارج کرچکاہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قراردیکر جوڈیشل کمشن قائم کرنے کااقدام کالعدم قراردیاجائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اگرعدالت نے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے اقدام کا کالعدم قراردیدیا تو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کا معاملہ دم توڑ جائے گا۔
الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں جوڈیشل کمشن قائم نہیں کیاجاسکتا
14
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں