بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اشتعال انگیز تقریر پر الطاف حسین کے خلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کی تعداد35ہوگئی

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ملکی سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریرپر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں درج کیے گئے مقدمات کی تعداد 35ہوگئی ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے لیے دیگر شہروں میں بھی درخواستیں دی جاررہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر پر سکھر اور شکار پور ،رحیم یارخان،دادو،لاڑکانہ ،کوہاٹ ،چمن اورپشین سمیت ملک بھرکے مختلف شہروں میں 35مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق الطاف حسین نے سیکورٹی ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ملکی سلامتی اور حساس اداروں کے خلاف الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے بعدملک بھر کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ حیدر آباد میں الطاف حسین کے خلاف تھانہ فورٹ میں وحید نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی درخواست رات گئے پولیس کو موصول ہوئی جبکہ مٹیاری تھانے میں شہری عثمان جوکھیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ جیکب آباد کے تین تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔ تھانہ ایئر پورٹ میں شہری عبد الخالق اور تھانہ صدر میں شہری اعجاز شاہ کی مدعیت میں جبکہ تھانہ دوداپور میں شہری محمد مٹھل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ تینوں مقدمات دفعہ 153 کے تحت رجسٹر کئے گئے ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق الطاف حسین نے سیکورٹی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔ پاکستان کی سالمیت اور قومی اداروں کو نشانہ بنایا ۔ ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر کا مقصد سندھ اور کراچی میں گڑبڑ پیدا کرنا تھا ادھر خیرپور میرس کے تھانہ تھری میرواہ اور فیض گنج میں بھی دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ دادو کے تھانہ اے سیکشن میں دو مقدمات درج ہوئے ۔ شکار پور کے دو مختلف تھانوں میں بھی الطاف حسین کے خلاف دو مقدمات قائم ہوئے جبکہ میرپور خاص میں دو ، بدین ، ٹھٹھہ ، گھوٹکی ، سکھر ، لاڑکانہ سمیت ٹنڈو اللہ یار میں بھی ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔ مزید کئی شہروں میں مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن پر مزید مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔لاہور کے تھانہ انار کلی میں بھی متحدہ قائد کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس میں اشتعال انگیز تقاریر پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…