ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کے خلاف مقدمات اور ایم ائی 6 کا کردار؟چڑیانے اندرکی بات بتادی

datetime 11  جولائی  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) سیاسی تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے باعث الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات سست روی کا شکار ہیں جبکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے بجائے پہلے منی لانڈرنگ کیس کی ہی تحقیقات مکمل کی جائیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ برطانیہ کیلئے بلوچستان اور کراچی بہت اہم ہیں اور یہاں موجود علیحدگی پسندوں کو بیرونی طاقتوں کی مدد اور پناہ بھی ملتی ہے ایم کیو ایم اور بھارت کے مبینہ تعلقات سامنے آنے پر پاکستان کی دلچسپی منی لانڈرنگ کیس میں بڑھ گئی ہے جبکہ برطانیہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش میں جت گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بلوچ رہنماﺅں کی حوالگی پر دباﺅ کے بعد برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 نے کچھ مخصوص رہنماﺅں کو انڈر گراﺅنڈ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں کم کر دیں تاہم اس بات سے بے فکر رہیں کہ انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا پاکستان کی خواہش ہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات جلد مکمل ہونی چاہئیں جبکہ بھارت نے برطانوی حکومت پر دباﺅ ڈالا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کو آگے نہ بڑھائے کیونکہ پہلی بار ایم کیو ایم اور بھارت کے مبینہ تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اگر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی گئیں تو مزید معاملات بھی واضح ہوں گے جس کے بعد برطانیہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کو زیادہ ترجیح دے رہا ہے جبکہ پاکستان منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات سست ہونے کے باعث برطانیہ سے مکمل تعاون سے گریز کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب افراد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کے بدلے وہاں موجود حربیار مری اور مہران بلوچ کو واپس لے آئے اس کامطلب ہے کہ پاکستان تین افراد کے بدلے چارافراد لیناچاہتاہے جبکہ دوعیلحدگی پسند رہنماءبھارت کے پاسپورٹ پربرطانیہ اوردیگریورپی ممالک میں آتے جاتے ہیں ۔ نجم سیٹھی کے مطابق برطانیہ ان بلوچ رہنماﺅں کو کسی صورت پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو بھی مکمل اختیار نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پاکستان کے دباﺅ نہ ڈالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کیس کی تحقیقات پاکستان کے فراہم کئے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر مکمل ہوتی ہیں اور الطاف حسین کو قصورار قرار دے کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے تو پاکستان میں کیا حالات پیدا ہوں گے اور انہیں کس طرح سنبھالا جائے گا؟ جبکہ الطاف حسین اور ان سے متعلق تمام معاملات بھی برطانیہ کے ہاتھ میں چلے جائیں گے اور پاکستان کو بیک فٹ پرآناپڑے گا۔نجم سیٹھی نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس ایک مشکل معاملہ ہے جس کے لئے حکومت کوایک سخت موقف اپناناہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…