پشاور(نیوزڈیسک)نیامحاذ،تحریک انصاف نے پوزیشن سنبھال لی .اراکین اسمبلی یاسین خلیل اورفضل الٰہی نے کرپشن کے الزام میں گرفتاروزیرضیاءاللہ آفریدی کی جانب سے وزیراعلی کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے ،ضیاءاللہ آفریدی نے کرپشن کرکے قومی خزانے کو150کروڑ روپے کانقصان پہنچایا ہے ۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی یاسین خلیل اور فضل الٰہی نے کہا کہ احتساب کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے پی ٹی آئی کا ہر رکن احتساب کے لئے تیار ہے ا±نہوں نے مزید کہا کہ محکمے کے چالیس افراد کرپشن میں ملوث تھے جنہوں نے اپنے اقبالی بیان میں وزیر موصوف کو شریک جرم قرار دیا ا±ن کا کہنا تھا کہ وزیر معدنیات نے 14 سینئر افسران کو تبدیل کیا اور کرپشن کی راہ ہموار کی۔ یاسین خلیل اور فضل الٰہی کے مطابق روزانہ 30 ہزارٹن مائنز نوشہرہ اور 70 ہزارٹن ایبٹ آباد سے مائینز نکال کر فروخت کیا جاتا تھا جس کی بناءپر کمیشن نے گرفتارکیا ہے اگروزیر کا دامن صاف ہے تو وہ باعزت بری ہوں گے اور پھر پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے ۔ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری کا بنی گالہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔