اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے بعد چوہدری سرورنے بھی ن لیگ کوباﺅنسرپرباﺅنسرمارناشروع کردیئے

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان کے بعد چوہدری سرورنے بھی ن لیگ کوباﺅنسرپرباﺅنسرمارناشروع کردیئے .تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے پارٹی میں مالی کرپشن اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے لئے چوہدری محمدیعقوب کی سربراہی میں تین رکنی ”ایتھکس”کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی صورت مالی بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی مالیاتی ادارے کے نا دہندہ شخص کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ پنجاب حکومت (ن) لیگ کے ہارے لوگوں کو بھی ترقیاتی فنڈز دے کر سب سے بڑی دھاندلی کا آغاز کر رہی ہے الیکشن کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پختوانخواہ کی حکومت نے دو وزراء کو ہتھکڑیاں لگوائیں اور ثابت کردیا کہ شفاف احتساب ہر صورت ہوگا۔ تحریک انصاف میں کسی نے بھی قرضہ معاف نہیں کرایا ہمارا دامن صاف ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے درخواستوں کی وصولی 25جولائی تک ہو گی ۔20اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔ وہ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزرز کنونشن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی آرگنائزر محمد سبطین خان ،عمر سرفراز چیمہ،اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، پنجاب شعبہ خواتین کی صدر سلونی بخاری’آئی ایس ایف پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مالی بدعنوانی پر سخت ایکشن کے لئے چوہدری محمد یعقوب ‘بریگیڈئیر (ر) ممتاز کاہلوں اور حامد زمان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جو کسی بھی درخواست پر سات روز میں فیصلہ کرنے اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی پابند ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم لایا جائے لیکن موجودہ حکمرانوں کی طرح ماضی کے حکمران بھی عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی کے ذریعے جیتتے آئے ہیں اس لئے یہ شفاف انتخابات نہیں چاہتے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشنز پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنائیں گے اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا لیکن پنجاب حکومت تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی بجائے ہارے ہوئے اپنے لوگوںکو فنڈز دے رہی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے ابھی سے ہی دھاندلی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر قوم سے تمام وعدے پورے کرے گی ۔ موجودہ حکمرانوں نے چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا لیکن وہ آج تک کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے اور ان کی کارکردگی صفر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات 2013ء میں ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن آئندہ ٹکٹوں کی تقسیم سمیت تمام امور اور فیصلے کارکنوں کی مشاورت اور مکمل طور پر میرٹ ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…