اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ تحریک انصاف کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا جس میں مرکزی ایڈوائزری کونسل کی جانب سے تجویز دی گئی کہ دھرنے کے دوران ارکان اسمبلی کو جاری ہونے والی تنخواہیں واپس کی جائیں۔