جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، پاکستان میں بھی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث برینٹ اور امریکی کروڈ آئل مزید سستا ہوگیا ہے۔

تازہ کاروباری صورتحال کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہوکر 91.25 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 85.25 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل بھی 92 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران تیل کی مختلف اقسام کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 91.25 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 85.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ مربن کروڈ 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آئے ہیں، جہاں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کی گئیں، جس کا اوگرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 335 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 364 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے موٹر سائیکل اور نجی گاڑیاں استعمال کرنے والوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت کم ہونے سے مال برداری، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی سستی اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ کمی کو صارفین کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی آئندہ تبدیلیاں بھی پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…