اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ایل ڈی اے کو سگنل فری کوریڈور مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سگنل فری کوریڈور کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے ایل ڈی اے کی لاہور ہائی کورٹ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں سگنل فری کوریڈور بنانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 6 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہو چکی ہے لہذا منصوبے کو تمام تر سہولیات کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو مقامی حکومتوں کے قیام تک نئے منصوبوں پر کام سے بھی روک دیا اور صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ منصوبے مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد ان کی مشاورت سے شروع کئے جائیں۔