جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا ،آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام ضابطوں کو بالا طاق رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب ستائیس کروڑ روپے کا ڈسکاونٹ دے دیا ، مینجمنٹ کی غفلت کے باعث 9 کروڑ بیس لاکھ روپے زر تلافی کی مد میں ادا کرنا پڑے۔ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ 2012-13 کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب 27 کروڑ روپے کا ڈسکائونٹ دیا جس میں صرف ہائی سپیڈ ڈیزل پر ایک ارب 15کروڑ روپے کا ڈسکانٹ دے دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری تاخیر کے باعث مختلف آئل سپلائرز کو پی ایس او مینجمنٹ نے 9 کروڑ 20 لاکھ کے زرتلافی ادا کیا ۔ بات یہیں ختم نہ ہوئی پی ایس او انتظامیہ نے تمام قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا جس کی عمر 60 سال سے بھی زیادہ تھی
مزیدپڑھیے:کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

جبکہ ڈی ایم ڈی کے سیلری پیکچ کی وزارت پیٹرولیم نے منظوری بھی نہیں دی جس کے باعث پی ایس او کو 2 کروڑ روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا ، اسی طرح پالیسی کے خلاف لیگل قونصل کو پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے جبکہ پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کا پی ایس او کو ساٹھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…