ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

زرداری پھنس چکے

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری فوج کے خلاف بیان دے کر پھنس چکے ہیں اور وہ خوف کی وجہ سے دبئی فرار ہوچکے ہیں۔ نواز شریف نے پہلے زرداری کو آگے کیا، اب وہ خود سائیڈ لائن ہوگئے ہیں۔ 2013ءکے انتخابات شفاف نہیں تھے۔ بدترین دھاندلی کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دے گا ہم قبول کریں گے۔ وہ اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ ووٹوں کا ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ 35 پنکچر والی بات مرتضیٰ پویا نے کی تھی۔ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔ہمارے وکیل نے جوڈیشل کمیشن کو بتایا کہ الیکشن 2013ءمیں 35 نہیں بلکہ 71 پنکچر لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات ہورہی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہوگا۔ ہم پرامید ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں کہ پنجاب میں آر اوز کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ چاروں طرف افراتفری مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر جو پیسہ لیا جاتا ہے، اسے فنڈ ریزنگ نہیں بلکہ بھتہ خوری کہتے ہیں۔ کراچی میں بھتہ خوری کا خاتمہ ہونا چاہئے اور سندھ میں کرپشن کرنےو الوں کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ را کے سابق سربراہ نے اپنے انٹرویو میں اس بات کی تردید نہیں کی ہے ”را“ ایم کیو ایم کو فنڈ نہیں دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انٹرویو گول مول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میرے خلاف تو عدالت میں جاتی ہے بی بی سی کے خلاف کیوں عدالت میں نہیں گئی۔ ؟ عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری فوج کے خلاف بیان دے کر پھنس گئے ہیں۔ اس لئے وہ دبئی بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری محنت کے ثمرات ظاہر ہونے والے ہیں۔ ہمیں 100فیصد یقین ہے کہ نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے آیا ہوں۔ کراچی میں بھی کینسر اسپتال کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔ جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…