لاہور(نیوزڈیسک)”سیاسی منظر نامہ واضح ہونے لگا“سیاسی ماحول میں نئی کروٹ،گرما گرمی کے لئے پیش بندیاں ،آثار سامنے آگئے ،سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی ہے۔اطلاعات کے مطابق پرویزمشرف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی۔واضح رہے کہ طاہرالقادری عمران خان کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے طویل دھرنے کے دوران حکومت کو کافی پریشان کرچکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں