جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی ڈیڈ لائن دیدی

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )”نوازشریف حکومت مدت مکمل نہیں کرپائے گی“ تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی ڈیڈ لائن دیدی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،پیپلز پارٹی پر برا وقت جلد ٹل جائے گا،نواز شریف اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ءسے قبل ہو جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جن شخصیات نے پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ان شخصیات کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے تاریک ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ءسے قبل ہو جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…