جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ساہیوال،مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک ارشد کے افطار ڈنر میں اندھا دھندفائرنگ

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد ارشد کے افطار ڈنر میں ہنگا مہ آرائی ،توڑ پھوڑ ،ایم پی اے اور تحریک انصاف کے حافظ عمر حیات دست وگریبان گن مینوں کی اندھا دھندفائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ،خوف و ہراس پولیس تھانہ بہادر شاہ کاآپریشن چھاپے چار گھروں کی دیواریں مسمار کر دیں ایک کار ،تین مور سائیکل اور بیس مویشی تھانہ لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات تحصیل انتظامیہ ساہیوال کے ملازم رائے محسن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک ارشد کے اعزاز میں افطاری دی جب وقفہ نماز کے بعد افطار ڈنر شروع ہواتو ایم پی اے ملک محمد ارشد سے دیہاتیوں نے ان کے گاﺅں میں ترقیاتی کام نہ کرانے پر شکوہ کیا تو ملک محمد ارشد اور تحریک انصاف کے حافظ عمر حیات اور مہر لیاقت وغیرہ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی گالی گلوچ کے بعد ایم پی اے ملک محمد ارشد ،حافظ عمر حیات اور مہر لیاقت وغیرہ گھتم گھتا ہو گئے ایک دوسرے کو تھپڑ اور گھونسے مارے تو ایم پی اے ملک محمد ارشد نے بھاگ کر اپنی گاڑی میں پناہ لی تو دیہاتیوں کے تعاقب کر نے کے بعد ایم پی اے کے گن مینوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد پولیس بہادر شاہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پورے گاﺅں کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گھروں میںچھاپے مارے توڑ پھوڑ کی گھروںکی دیواریں مسمار کر دی اور گھریلو الیکٹرک کا سامان تباہ و بر باد کر دیا اور پولیس جاتے ہوئے مہر لیاقت کے گھر سے اس کی کار کرولا 717/SLM مہر خالد ،مہر اسلم اور مہر ممتاز کے تین موٹر سائیکلیں 1997/SLK,94/SLOاور 7586/SLK کے علاوہ بیس مویشی بھی پولیس تھانہ لے گئی پولیس بہادر شاہ نے ابھی تک گاﺅں پر بیرا اور موضع بشیرہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…