کوئٹہ (نیوزڈیسک )کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے باچاخان چوک پر بم کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کو کو ئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے باچاخان چوک جیسے میزان چوک کے نام سے یاد کیا جاتاہے بم کا زوردار دھماکہ ہوا ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک شخص جاں بحق خواتین بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے جن بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میںلے لیا زخمیوں کو سول ہسپتال اور دیگر مقامی ہسپتالوںمیں داخل کردیا گیا ہے دھماکہ اس قدر زور دار تھاکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے کئی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے دھماکہ کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے دھماکہ بلدیہ پلازہ کے قریب ہوا ہے یاد رہے اس جگہ پر ایف سی اور پولیس کے نوجوان تعینات ہوتے ہیں ۔ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بارونق علاقے میزان چوک پر بم دھماکے میں ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیںفوری طورپر یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ بم کسی موٹرسائیکل میں نصب تھا یا خودکش حملہ تھا اس بارے میں تحقیقات جاری ہے ٹمیں موقع پر پہنچ گئیں ہے اوروہ تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں انہوںنے یہ بات میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہاکہ جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوںکو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخمیوںکا علاج کیا جارہاہے ،ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ میزان چوک پر دھماکے کے بارے میںکہنا قبل ازوقت ہے کہ یہ دھماکہ کسی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا یا ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا بم ڈسپوزل کے مطابق دھماکے میں 5کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا ہے سول ہسپتال کے ذرائع کے مطابق دھماکے میںہلاک ہونے ایک شخص کی لاش اور 14زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافز کردی گئی ہے صوبائی وزیرحمت صالح بلوچ نے زخمیوںکو فوری طورپر طبی امداد دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔