اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے حکم پر تمام بینکوں سے ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام بینکوں سے ملکی و بین الاقوامی این جی اوز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ این جی اوز کی ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے کسی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے حکومت کی جانب سے این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔