جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

امیر زادے شادی کے خواہشمند تھے مگر اپنا کیریئر بچانے کے لئے شادی نہیں کی، ایان علی

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) خو برو ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے قبل استعمال ہونے اے ٹی ایم کارڈ کی تفصیلات منظر عام پر تاحال نہ آ سکیں ۔یہ کارڈ دبئی میں استعمال کیا گیا جبکہ ماڈل اپنے سٹیٹس سے کہیں زیادہ 30 سے 45 ممالک کی سیر کر چکی ہیں ایسے علاقوں کی سیر بھی کر چکی ہیں کہ جہاں کا روزانہ کا کرایہ پاکستانی 3 سے 5 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایان علی نے اپنی کتاب اسیر صیاد میں لکھا ہے کہ دنیا کے ایسے ممالک کی بھی سیر کی ہے جو کسی بھی شخص یا عورت کا خواب ہو سکتے ہیں بڑے بڑے امیر زادے شادی کے خواہشمند تھے مگر انہوں نے اپنے کیریئر کو بچانے کے لئے شادی نہیں کی ۔ ایک آفر ایسی بھی آئی کہ جس کے بارے میں سوچ کر بھی خوفزدہ ہو جاتی تھی کہ آخر مجھ میں ایسی کیا خوبی ہے کہ اتنا بڑا امیرزادہ صرف مجھے اپنانے کے لئے اس حد تک جانے کو تیار ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی لکھتی ہیں کہ ان کے بعض اے ٹی ایم کارڈزبارے تاحال تفصیلات نہیں مل سکی ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں گرفتاری کے وقت ان کے ایک اے ٹی ایم کارڈ کی دبئی میں استعمال کی خبر ملی تھی مگر ابھی تک اس بارے حتمی اطلاع نہیں مل سکی ہے کہ وہ اے ٹی ایم کارڈ کہاں ہے اور کسی نے اور کیوں استعمال کیا ہے ۔ تحقیقاتی ادارے اس کارڈ بارے بھی اپنی تحقیقات کر رہے ہیں مگر انہیں اس بارے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے ۔ ماڈل اپنی کتاب کے صفحہ نمبر 67 پر لکھتی ہیں کہ جیل میں ایک تحفظ کا سا احساس ہوتا ہے جیل کا عملہ مجھے اور میں ان کو سمجھ چکی ہوں ۔ اس لئے کسی چیز کو منگوانے یا خواہش کرنے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔رمضان المبارک کی برکات سے دل کی دنیا بدل رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے کائنات میں ” میں ہی سب سے بری ہوں “ مگر اللہ تعالیٰ میرے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ اس نے توبہ کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن جج کسٹم رانا آفتاب ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے پاس درخواست کی سماعت آج پیر کو ہو گی جس میں ایان علی کو پیش کیا جائے گا ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…