اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی آج سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق کے مارشل لا کے خلاف یوم سیاہ منا رہی ہے ، سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق نے 5 جولائی 1977 کو ملک میں مارشل لا نافذ کر کے اس وقت کے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا ، انہیں نواب محمد احمد خان کے قتل کے شریک مجرم ہونے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی اور 4 اپریل 1979 کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، پیپلز پارٹی آج ملک میں ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف بطور احتجاج یوم سیاہ منا رہی ہے ، آج ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پارٹی کارکنوں نے ا?ج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔