لاہور(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو نے نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لینڈ مافیا کا احتساب شروع کردیا،ایل ڈی اے نے سات بڑی غیرقانونی ہاﺅسنگ اسکیموں کاریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ۔لاہور سمیت شیخوپورہ ،قصور،ننکانہ کی ہاﺅسنگ اسکیموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئیں ہیں،ان اضلاع میں تعینات ٹاﺅن پلانرز نے بھی اپنے تبادلے کرانا شروع کردیئے ہیں۔میڈیا رپورٹ میںبتایا گیا ہے نیب حکام کے طلب کرنے پر ایل ڈی اے نے ہاﺅسنگ اسکیموں کا ریکارڈ حوالے کے حوالے کر دیاگیا اوران اسکیموں کے مالکان با اثرسیاسی شخصیات ہیں۔جن ہاسنگ اسکیموں کاریکارڈ نیب نے تحقیقات کے لیے حاصل کیا ہے ان میں گلشن لاہور ، پارک ویو، گرین سٹی، پیراگون، لیک سٹی، ایڈن ہاﺅسنگ اسکیم ،خیابان امین شامل ہیں۔ مزید بتایاگیا ہے کہ نیب کی طرف سے ریکارڈ طلب کرنے پرایل ڈی اے میں ڈپیوٹیشن پرآنے والے ایک ڈائریکٹر نے بیرون ملک علاج کرانے کے نام پر چھٹی مانگ لی ہے ۔ لاہور سمیت شیخوپورہ ،قصور،ننکانہ کی ہاﺅسنگ اسکیموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئیں ہیں،ان اضلاع میں تعینات ٹاﺅن پلانرز نے بھی اپنے تبادلے کرانا شروع کردیئے ہیں۔