جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ , ڈویڑنل انجینئر نے ریلوے حکام ایسی سنگین حرکت کا اعتراف کرلیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے بعد پاک فوج اور ریلوے افسروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کے پہلے روز اہم شواہد اکٹھے کرلئے ، تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا تاہم ٹیم کی آمد سے قبل شواہد مٹانے کی کوشش کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پل سے ڈھائی سو فٹ پہلے انجن پٹری سے اترنے کے شواہد بھی مل گئے ¾ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اس دوران اہم شواہد اکٹھے کئے گئے ، ذرائع کے مطابق ٹیم کی آمد سے قبل متاثرہ پٹری درست کرنے کی کوشش بھی کی گئی جس سے حادثے کے شواہد مٹ سکتے تھے ¾ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق حادثہ پل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ ٹریک میں خرابی کے باعث پیش آیا ٹریک پر انجن اور بوگیوں کے ڈھائی سو فٹ تک رگڑنے کے نشانات پائے گئے ۔ ڈویژنل انجینئر ریلوے فرمان غنی نے جے آئی ٹی کو بیان میں ٹریک کی گڑ بڑ کا اعتراف بھی کرلیا ، پل سے ڈھائی سو فٹ پہلے انجن پٹری سے اترنے کے شواہد بھی مل گئے ۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور کے مطابق حادثے کی شکار بوگیوں کو ہٹانے کے لئے ٹریک مرمت کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی تاہم مشترکہ ٹیم کا موقف ہے کہ جلد بازی میں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ متاثرہ پٹری پر لگنے والی رگڑوں کی مشترکہ ریڈنگ لے لی گئی ہے ۔ انجن کو پانی سے نکالنے کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…