اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہر ے قتل کا اندوہناک واقعہ، پورا پاکستان لرز اٹھا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(نیوزڈیسک)چوہر ے قتل کا اندوہناک واقعہ، پورا پاکستان لرز اٹھا۔فتح جنگ معمولی تنازعہ پر جنونی شخص نے کلاشنکوف سے وحشیانہ فائرنگ بیوی ،بھاوج،چچا کو قتل ،بھتیجے اور کزن کوشدید زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی 4لاشیں ایک ہی گھر سے ا µٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک،فتح جنگ کے گاﺅں دوالہال کی آبادی ڈھوک نتھیں کے فضل داد ولد محمد صادق نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم دو بھائی ایک ہی حویلی میں رہائش پذیر ہیں میرا بھائی ریاض رات کو گھر آیا تو راستے میں گدھی باندھنے کی وجہ سے آگ بگولہ ہو گیا میں نے گدھی کو دوسری جگہ باندھ دیا اسی اثناءمیں ریاض گھر سے کلاشنکوف ا µٹھا لایا میں دوڑ کر کمرے میں چلا گیا ریاض نے مجھ پر فائر کیئے جو مجھے نہ لگے میری بیوی شاہین اختر اور بیٹا رمضان سامنے آئے تو ریاض نے ان پر فائرنگ شروع کر دی گولیا ں لگنے سے میری بیوی شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ملزم ریاض کی بیوی فوزیہ فائرنگ کی آواز سن کر دوڑی تو ریاض نے اسے بھی پکڑ کر حویلی سے باہر نکال کر گولیاں مارکر قتل کر دیا فضل داد نے بتایا کہ بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد ملزم ریاض چچا منور خان کے گھر گیا اور اس پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جو موقع پر جاں بحق ہو گیا چچا کا بیٹا بشارت سامنے آیا تو ریاض نے اس کو بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کر کے پھر گدھی کو فائرنگ کر کے مار دیا محمد رمضان نے بتایا کہ اس کے بعد ریاض کلاشنکوف لیکر گھومتا رہا پولیس کا موقع پر پہنچ جانے کے بعد پولیس نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس کو دھمکی دی کہ آگے جو کوئی بھی آیا تو میں اس کو اڑا دوں گا اور کچھ دیر بعد ہی اسی کلاشنکوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی قتل ہونے والوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے جبکہ شدید زخمی بشارت کو ہولی فیملی راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ایک ہی گھر سے چار لاشیں ا µٹھنے پر علاقے کی فضاءسوگوار اور ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…