ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

اینٹی نارکوٹکس فورس نے 6 ماہ میں 2.2 ارب ڈالر کی منشیات پکڑی

datetime 4  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کے راستے افغانستان سے عالمی مارکیٹ میں اسمگل کی جانے والی 89 ٹن منشیات ضبط کرلی، جس کی مالیت 2.2 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے، یہ وہ مقدار ہے جو اے این ایف نے پکڑ لی جو نہیں پکڑی جا سکی اس منشیات کا ڈیٹا دستیاب نہیں، تاہم بعض اندازوں کے مطابق پاکستان کے ذریعہ ہر سال تقریباً 200 ٹن ہیروئن اسمگل ہوتی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20 ارب ڈالرز ہے، سیاہ معیشت (بلیک اکنامی) کی مقدار ملک کی اصل معیشت سے زیادہ ہے، اے این ایف کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں میل طویل سرحدوں و ساحلی پٹی کے باعث پکڑی گئی منشیات اس سے کم ہے جو اپنی منزل پر پہنچ گئی، سرحدوں کی سو فیصد حفاظت ممکن نہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 589 آپریشن کیے اور 19409 کلوگرام (19 اعشاریہ 4 ٹن) افیون، 6374.687 کلوگرام ہیروئن، 62258.44 کلو حشیش، 543 کلو مارفین اور 3.652 کلو کوکین ضبط کی، جنوری 2015ء سے اب تک 738 ہینڈلرز، ٹرانسپورٹرز کو گرفتارکیا گیا، بیشتر منشیات بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پکڑی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 2.2 ارب ڈالرز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر افیون 45576 روپے کلو فروخت ہوتی ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت کم از کم 13500 ڈالر فی کلو ہے اور بعض ممالک میں 30000 ڈالر فی کلو تک چلی جاتی ہے، اسی طرح ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی ایجنسیوں کے مطابق 64230 ڈالرز فی کلوگرام سے شروع ہو کر بعض مارکیٹس میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کلو تک چلی جاتی ہے۔عالمی منشیات مارکیٹ میں حشیش کم از کم 24700 ڈالر کلو، کوکین 50125 ڈالر کلو فروخت ہوتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والی بیشتر منشیات افغان صوبے ہلمند سے آتی ہے، پاکستان ٹرانزٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے یہاں سے مشرق وسطیٰ ، چین، آسٹریلیا، امریکا، افریقہ اور یورپ اسمگل کر دی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے منشیات لا کر بلوچستان میں ذخیرہ کر دی جاتی ہے پھرٹکڑوں میں آگے بھیجی جاتی ہے۔ بیشتر سمندر میں کشتیوں کے ذریعہ ایران سے ترکی پھر یورپ اسمگل ہوتی ہے۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کی کھیپ ہلمند افغانستان سے منشیات کا اسمگلر حاجی محمود علی زئی بھیجتا ہے اور برابچا بلوچستان میں موجود ولی محمد بلوچ وصول کرتا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 20 جون کو بہت بڑی مقدار پکڑی گئی، اے این ایف نے ملک کے مختلف حصوں میں سات آپریشن کیے اور 10 اعشاریہ 6 ٹن چرس، 517 کلو مارفین، 55 کلو افیون اور 930 گرام میتھام فیٹا مائن ضبط کرلی، اس کی مالیت عالمی منڈی میں 26 ارب روپے بنتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…