منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بھانجوں پر تشدد،عمران خان غضبناک

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی متعدد ٹوئیٹس میں پنجاب پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر اپنے بھانجوں کی گرفتاری اور تشدد پر شدید تنقید کی۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں پر تشدد کب سے کیا جانے لگا؟ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے۔جائے وقوع پر میڈیا کے فوراً پہنچ جانے کے معاملے کو عجیب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کہ اس واقعہ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی ¾صوبائی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے۔عمران خان نے اپنے بھانجوں کو نرم مزاج اورشائستہ نوجوان قرار دیتے ہوئے ان کی تربیت پر فخر کا اظہار کیاانہوںنے کہاکہ ان کے بھانجوں نے کبھی بھی ان سے تعلق کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ کس طرح واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کی بہن کو فون کیا کیوں کہ وہ اپنے صوبے کی پولیس کو درندہ بنانے کے ذمہ دار ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھانجوں پر تشدد کے معاملے پر وہ پنجاب حکومت کو بے نقاب کریں گے جو پولیس فورس کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…