کوئٹہ (نیوزڈیسک)شمال مشرقی بلوچستان میں گزشتہ روز کی طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہے،سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان اور پنجاب کے درمیان زمینی رابطے معطل ہو گئے۔ ادھر سندھ کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ پنجاب میں موسم خشک ہے۔بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ روز مون سون بارش کے بعد موسیٰ خیل، ڑوب ،کوہ سلیمان، سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ہے، سیلابی ریلے آنے سے بلوچستان اور پنجاب کے درمیان زمینی رابطے معطل ہو گئے ہے۔ ادھر سندھ میں لاڑکانہ،نواب شاہ،حیدرآباد،بدین،سکھر اور ٹھٹھہ میں گرمی برقرار ہیاور پنجاب میں ملتان ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات میں گرمی کچھ کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران قلات، ڑوب، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ،، ہزارہ، کوہاٹ ڈویڑن، اسلام آباد، بالائی فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔