ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ہوشیار!محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

datetime 3  جولائی  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران پنجاب ،خیبرپختونخواہ بلوچستان اورکشمیرسمیت گلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ تیزبارش کی نویدسنادی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ لاہور،ساہیوال،سرگودھا،ملتان اوربہاولپورمیں بارش کاامکان ہے اس کے علاوہ کوئٹہ ڈویڑن، ڈی جی خان، ڑوب ،بالائی فاٹا، بلتستان اورکشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے نقصانات کا بھی احتمال ہے اور مون سون کے قریب ہونے کی وجہ سے اس سلسلے میں احتیاط ضروری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران سندھ، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، بہاولپور،ڈی جی خان، پشاور،کوہاٹ ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش رحیم یارخان میں پچپن ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ پشاورمیں چوالیس ،چراٹ اٹھتیس ،پشاوراورراولپنڈی میں اکتیس اسلام آباد میں تیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی خان اور کوہاٹ میں 19 ، راولاکوٹ اٹھارہ، پارہ چنارسترہ،بارکھان دس اور بہاولپورمیں آٹھ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…